دالبندین میں دوکان میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی ٬ جانی نقصان نہیں ہوا

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 20:44

چاغی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2016ء) دالبندین میں ٹیپ ساز کے دوکان میں بجلی کی شاٹ سرکٹ لگنے کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دالبندین بازار میں نعمت نامی شخص کی ٹیپ ساز کی دوکان میں آگ بھڑک اٹھی دوکان کے اندر تمام سامان جل کر خاکستر ہوگیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ٬فائر برگیڈ نے آگ پر قابو پالیا۔

متعلقہ عنوان :