ہزاروں سالوں پر محیط تاریخ ٬ تہذیب کو ملیامیٹ ہونے نہیں دیں گے ٬ بلوچستان نیشنل پارٹی

گوادر کی ترقی و خوشحالی تب ہی ممکن ہے جب وہاں کے بلوچ خوشحال اور ترقی سے مستفید ہو سکیں گے٬ مرکزی رہنما

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 20:32

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2016ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء ملک نوید دہوار نے اپنے ایک بیان کہا کہ ہمارے ہزاروں سالوں پر محیط تاریخ ٬ تہذیب کو ملیامیٹ ہونے نہیں دیں گے گوادر کی ترقی و خوشحالی تب ہی ممکن ہے جب وہاں کے بلوچ خوشحال اور ترقی سے مستفید ہو سکیں گے۔

(جاری ہے)

مردم شماری لاکھوں کی تعداد میں غیر ملکیوں کی موجودگی میں قابل قبول اور قانونی تصور نہیں ہوں گے مشرف دور میں دوسرے علاقوں کو منتقل ہوکر جانے والے بلوچوں کو دوبارہ آبادکیا جائے انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کی لاکھوں کی تعداد میں آبادی کو کبھی برداشت نہیں کیا جا سکتا ہم چاہتے ہیں کہ افغان مہاجرین جو لاکھوں خاندانوں پر مشتمل ہے انہیں باعزت طریقے سے اپنے وطن بھیجا جائے حکمرانوں پر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ مردم شماری سے قبل ساڑھے پانچ لاکھ افغان خاندانوں کے شناختی کارڈز منسوخ کئے جائیں اور انتخابی فہرستوں سے ناموں کا اخراج ممکن بنایا جائے اس کے برعکس مردم شماری قابل قبول نہیں نہ ہی آئینی تصور کئے جائیں گے عجلت میں مردم شماری کے مثبت نتائج برآمد نہیں ہو سکتے بلکہ اس یہ امر واضح ہوتی جا رہی ہے کہ منظم گہری سازش کے ذریعے بلوچوں کو اپنے ہی وطن میں اقلیت میں تبدیل کرنے کی پالیسی روا رکھی گئی ہے مشرف دور میں لاکھوں کی تعداد میں بلوچ اپنے گھروں سے منتقل ہو چکے ہیں ان کی آباد کاری کیلئے اقدامات کئے جائیں 60فیصد بلوچ شناختی کارڈسے محروم ہیں اس کے باوجود اگر حکمران مردم شماری کرانا چاہتے ہیں تو یہ ہمارے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ ہم بلوچستان میں مثبت سیاست کا فروغ چاہتے ہیں لیکن اپنی قومی مفادات ہمارے سامنے اولیت رکھتے ہیں ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ بلوچستان میں ناانصافیوں اور مظالم کی وجہ سے انسانی حقوق کی پامالی کی گئی اس کا ازالہ کرنے کیلئے گوادر میگا پروجیکٹ ٬ مردم شماری کے حوالے سے خدشات و تحفظات ہیں انہیں فوری طور پر ختم اور بلوچوں کو اقلیت میں تبدیل ہونے سے بچانے کیلئے قانون سازی کی جائے انہوں نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں بلوچ مسائل کو اجاگر کیا گیا اور قرادادیں پاس کی گئیں اب حکمرانوں پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ بنیادی انسانی حقوق سمیت تمام جملہ مسائل اور ماہی گیروں کے مشکلات کے حل کیلئے لفاظی نہیں عملی اقدامات کریں گوادرکے تمام اختیارات بلوچوں کو دیئے جائیں اس میں کوئی غیر آئینی بات نہیں قومی جمہوری سیاست سے وابستہ بی این پی سب سے بڑی جماعت ہے ہم نے ہمیشہ اصولی سیاست کی پرچار کی ہے اس پاداش میں پارٹی دوستوں کو شہید کیا گیا لیکن اس کے باوجود پارٹی کے حوصلے پسند نہیں ہوئے سردار اختر جان مینگل کی قیادت وقت و حالات کی ضرورت ہے ہم نے حقیقی ترقی و خوشحالی کی ہرگز مخالفت نہیں کی اس ترقی و خوشحالی کو ہرگز قبول نہیں کریں گے جو یہاں کے بلوچوں کی ترقی کیلئے نہ ہو گوادر کے بلوچوں کے مسائل فوری طور پر حل کئے جائیں انہوں نے کہا کہ نوجوان تعلیم کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کریں سیاسی ٬ فکری و شعوری جدوجہد کے ہی ذریعے سماجی انقلاب برپا کیا جا سکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :