ٹنڈوالہ یار٬بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

6 10اسکارپ ٹیوب ویلوں سمیت 150 نادہندگان کی بجلی واجبات کی عدم ادائیگی کی بنا پر منقطع کر دی گئی

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 20:16

ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2016ء) ٹنڈوالہ یار مین بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری٬ 6 10اسکارپ ٹیوب ویلوں سمیت 150 نادہندگان کی بجلی واجبات کی عدم ادائیگی کی بنا پر منقطع کر دی گئی ۔ سینکڑوں غیر قانونی کنڈے اتار کر بجلی چوروں کے خلاف FIR درج کرانے کے لئے سیشن کورٹ میںدرخواست دائر کردی گئی جبکہ متعدد مقامات پر ڈائریکٹ چلنے والے ٹیوب ویل بھی بند کرادیئے گئے تفصیلات کے مطابق حیسکو حیدرآباد سرکل I- کے سپرنٹنڈنٹ انجینئر (ایس ای) نجم الدین ابڑو ٬ ایکسین ٹنڈوالہ یار عمر شاہین ٬ ایس ڈی او 1- عبدالخالق میرجت ٬ ایم اینڈ ٹیم ٬ ویجیلنس ٹیم ٬ پولیس فورس ٬ حیسکو سرکل ٹیم کی مدد سے ٹنڈوالہ یار حیسکو سب ڈویژن کے مختلف علاقوں جن میں نصرپور٬عسمان شاہ ہڑی ٬طالب المولیٰ کالونی ٬ پٹھان کالونی ٬ منوخان٬پریم نگر اور دیگر علاقوں میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا ۔

(جاری ہے)

جبکہ بجلی چوروں کے خلاف ہونے والے کریک ڈاؤن میں سینکڑوں غیر قانونی کُنڈے ٬ اتار کر بجلی چوروں کے خلاف FIR درج کرانے کے لئے سیشن کورٹ میںدرخواست دائر کردی گئی جبکہ کاروائی کے دوران کئی جگہوں پر چلنے والے غیر قانونی ٹیوب ویل بھی بند کرادیئے گئے ۔ایس ڈی او نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سب ڈویژن 1کی عوام بجلی چوری کرنیوالوں کیخلاف ہمارا ساتھ دے رہی ہے ۔

اور بجلی چوروں کی نشاندہی بھی کی جارہی ہے ۔بجلی چور کتنا بھی بااثر کیوں نہ ہوانہیں بجلی چوری کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ بجلی چوربجلی چوری کرکے اپنا کاروبار چلا رہے تھے۔اور ادارے کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچا چکے ہیں ۔ہماری انٹیلی جنس ٹیم کی نشاندہی پر مذکورہ روائی کی گئی ہے ۔اور ان کیخلاف بجلی چوری کا کیس بھی داخل کیا جائے گاجسکی ایف آئی آردرج کرانے کے لئے سیشن کورٹ میںدرخواست دائر کردی گئیایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگر بجلی چوری کرانے میں ہمارے ادارے کا کوئی بھی ملازم ملوث ہوگا اس کیخلاف بھی کاروائی کی جائے گی ۔ادارے کو نقصان پہنچانے والے ملک وقوم کو نقصان دے رہے ہیں ۔اسے افراد کیخلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :