رائے ونڈ ٬آپریشن کلین اپ کا ڈراپ سین ٬ٹی اوآر عامر اشفاق کے تاجروں سے معاملات طے پا گئے

�وز بعد تہہ بازاری کا سامان واپس مل گیا٬شہر میں تجاوزات کی بھرمار ہونے سے شہری حلقوں کا احتجاج

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 20:16

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2016ء) ڈی سی او لاہور کے احکامات ہوا میں اڑاتے ہوئے ٹی او آر عامر اشفاق ٬انفورسمنٹ انسپکٹر کاظمی شاہ کی تاجروں کیساتھ ملاقات کے بعد شہر بھر میں10روز بعد دوبارہ تجاوزات قائم کر دی گئیں ٬ 3ہزار روپے فی کس ماہوار وصولی کی اطلاعات پر مقامی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ۔معلوم ہوا ہے کہ 9محرم کی شب کو رائے ونڈ مین بازار اور ملحقہ مارکیٹوں کو تجاوزات سے پاک کردیا گیا تھا جس پر شہریوں نے سکھ کا سانس لیا تھا کہ بازار اور ملحقہ مارکیٹوں میں خواتین کا گزرنا محال ہو چکا تھا تجاوزات کنندہ ہزاروں روپے ماہوار کرائے کی شکل میں بھتہ دیتے تھے آپریشن کلین اپ کے ذریعے 3فٹ جگہ مخصوص کی گئی تھی جو دکاندار اپنے آگے سامان وغیرہ رکھ سکے ریڑھیوں اور پھٹوں کے خاتمے سے قبضہ گروپ اور بھتہ خور مافیا کو شدید پریشانی لاحق ہو گئی جنہوں نے آپریشن کلین اپ کو روکنے کیلئے اپنا اثر رسوخ کا استعما ل کیا جو وہ دس روز بعد کامیاب ہو گئے غریب افراد کو پالنے کی آڑ میں شہر کے اہم مقامات پر ریڑھیاں اور پٹھے لگوا کر پیدل چلنے والے افراد کیلئے مشکلات پیدا کردی ہیں٬ڈی سی او لاہور کے حکم پر ہونیوالے آپریشن کلین اپ کا ڈراپ سین ٹی او آر عامر اشفاق ٬انفورسمنٹ انسپکٹر کاظمی شاہ کے ساتھ تاجر رہنمائوں کیساتھ ملاقات کے بعد ہوا جس کے بعد محمد ی چوک ٬مونگا چوک ٬عمر فاروق ہسپتال چوک ٬جامع مسجد چوک٬گوشت مارکیٹ سمیت دیگر علاقوں میں ریڑھی بانوں اور پھٹہ مالکان نے یلغار کردی شہریوں نے تجاوزات کی دوبارہ بحالی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے اے سی رائے ونڈ کی ٹیم نے مبینہ طور پر بھاری رقوم وصول کرکے سوچی سمجھی سازش کے تحت شہر کا آپریشن کلین کروایا بعد ازاں اپنا ریٹ بڑھانے کیلئے تاجروں کو بلیک میل کرتے ہوئے ان سے بھاری نذرانہ وصول کرنے کے بعد تجاوزات کی بحالی کی اجازت دی ذرائع کے مطابق اے سی رائے ونڈ علی شہزاد کی ماتحت ٹیم نے مختلف روپ دھاررکھے ہیں ایک افسر تجاوزات گرانے اور دوسرا بحال کروانے آجاتا ہے تجاوزات کی آمدن میں حصہ دار بننے کیلئے چیف آفیسر طیب مقصود ٬ٹی اوآر عامر اشفاق ٬انفورسمنٹ انسپکٹر کاظمی شاہ ٬ٹی ایم او علی حسن جعفری کے نام آرہے ہیں ۔

(جاری ہے)

مقامی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبا زشریف سے رائے ونڈ تجاوزات سے پاک کرنے اور اقبال ٹائون کے راشی افسران کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :