کوئٹہ٬ بی این پی کے زیر اہتمام شہید نوابزدہ ریاض احمد زہری کی برسی

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 20:13

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2016ء) بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے جاری کر دہ بیان کے مطابق بی این پی ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام پارٹی کے مرکزی رہنماء نواب امان اللہ خان زہری کے جواں سال فرزندشہید نوابزدہ ریاض احمد زہری کے ساتھویں برسی کے موقع پر بروز منگل 25 اکتوبر شام3 بجے کو کلی ترخہ اسپنی روڈ کوئٹہ میں تعزیتی جلسہ منعقد ہو گا جس میں پارٹی کے مرکزی وضلعی قائدین شرکت کرینگے اور شہید رہنماء کی قربانیوں ٬ جدوجہد اور جان کانذرانہ پیش کر نے پر زبردست انداز میں خراج عقیدت پیش کرینگے بیان میں کوئٹہ کے تمام یونٹ سیکرٹریز٬ ڈپٹی سیکرٹریز٬ ضلعی کونسلران اور پارٹی کے تمام کارکنوں قو م وطن دوست ترقی پسند عوام سے بھر پور انداز میں تعزیتی جلسے میں شرکت کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :