پنجگور٬بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کی 29اکتوبر کو نئی شمولیتی ورکروں کے اعزاز میں پارٹی

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 20:13

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2016ء)بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کی جانب سے 29اکتوبر2016میں تحصیل گوارگو میں نئی شمولیتی ورکروں کے اعزاز میں ویلکم لنچ کیلئے پارٹی کی تیاریاں جاری اس سلسلے میں بی این پی کے ضلعی آرگنائز کپٹن محمد حنیف بلوچ کی جانب سے ڈپٹی کمشنر ٬ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کو گوارگو جانے اور آنے کے لئے سیکورٹی کی درخواست جاری کی گئی جس میں انہوںنے موقف اختیار کیا تھا تحصیل گوارگو پنجگور سے فاصلوں پرہے علاقائی خراب صورتحال کے پیش نظر پارٹی ورکروں کو تحفظ فراہم کیلئے سیکورٹی فراہم کی جائے اور انکا لنچ قافلہ 29اکتوبر کو پنجگور سے تحصیل گوارگو میں ہزاروں کی تعداد میں موٹرسائیکل ٬گاڑیاں نکلیں گی۔