محکمہ سیاحت غذکے ملازمین صرف تنخواہوں کی حد تک محدود‘ رواں سال ایک لاکھ سے زائدسیاحوں کی آمد ‘ کسی نے رہنمائی نہ کی

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 20:03

غذر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2016ء)محکمہ سیاحت غذکے ملازمین صرف تنخواہوں کی حد تک محدود ہوکر رہ گئے ٬غذر میں اس سال اب تک ایک لاکھ سے زائد سیاح آچکے مگر محکمہ سیاحت نے ان سیاحوں کی کسی بھی قسم کی کوئی رہنمائی نہیں کی سیاح تو دور کی بات مقامی لوگوں کو بھی پتہ نہیں ہے کہ غذر میں محکمہ ٹورازم کا دفتر کہا ہے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ حکومت نے اس محکمے کے ملازمین کو صرف تنخواہ ہضم کرنے کے لئے رکھا ہواس محکمے کی نااہلی کی یہ حالت ہے کہ غذر میں بنائے گئے 9ٹورسٹ ویوپوائنٹ لاوارث ہوگئے ان عمارتوں کی تعمیر پر کروڑوں روپے خرچ ہوگئے تھے مگر مناسب دیکھ بال نہ ہونے کی وجہ سے اب یہ ویوپوائنٹ کی عمارتیں بھوت بنگلوں کا منظر پیش کررہی ہے اور اس وقت صورت حال یہ کہ بعض ٹورسٹ ویوپوائنٹ کی عمارتوں کے شیشے اور لکڑی بھی چوری ہونا شروع ہوگئے ہیں جبکہ گاہکوچ میں بنایا گیا ٹورسٹ ویو پوائنٹ کی عمارت میں اتشزدگی سے لاکھوں کا نقصان ہوا ہے اور اب یہ عمارت اثار قدمہ کا منظرپیش کر رہی ہے ہومحکمہ سیاحت غذر علاقے میں سیاحت کی فروغ کے حوالے سے کوئی کردار نظر نہیں ارہا ملازمین صرف تنخواہوں کی حد تک محدور ہوکر رہ گئے ہیں اور دوسرے علاقوں سے انے والے سیاحوں کو یہ بھی پتہ نہیں کہ محکمہ سیاحت کا دفتر کدھر ہے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ غذر میں محکمہ ٹورازم کاوجود ہی ختم ہوکر رہ گیا ہے سیاح تو دور کی بات مقامی لوگوں کو بھی ٹورازم کا دفتر کا پتہ نہیں حالانکہ سالانہ بڑی تعداد میں سیاح اس خوبصورت علاقے کا رخ کرتے ہیں مگر انھیں بھی علاقے کے مطلق معلومات نہ ملنے کی وجہ ان کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس باعث اس خوبصورت علاقے کو دیکھنے انے والے ہزاروں افراد کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا دوسری طرف یہ بھی شکایت ملی ہے کہ محکمہ میں تعینات ملازمین دفتروں سے غائب رہتے ہیں مگر انتظامیہ کے بڑے بھی اس محکمے کے خلاف کارروائی سے گریز کرتے ہیں ۔