دوسرے اضلاع سے تعلق رکھنے والے افراد کو ضلع سکردو کا ڈومیسائل ایشو نہ کیا جائے ‘جب سے نئے اضلاع بنائے گئے ہیں مختلف لوگ سکردو کا ڈومیسائل حاصل کر چکے ہیں

پیپلزپارٹی سکردو کے ترجمان نجف علی کی میڈیا سے بات چیت

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 20:02

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2016ء)دوسرے اضلاع سے تعلق رکھنے والے افراد کو ضلع سکردو کا ڈومیسائل ایشو نہ کیا جائے ٬یہ بات پیپلزپارٹی سکردو کے ترجمان نجف علی نے میڈیا سے باتیں کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جب سے نئے اضلاع بنائے گئے ہیں مختلف لوگ سکردو کا ڈومیسائل حاصل کر چکے ہیں اور مزید حاصل کرنا چاہتے ہیں اس حوالے سے ہم نے اپنے تحفظات سے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سکردو کو آگاہ کر چکا ہے اب سننے میں آیا ہے کہ کچھ لوگ ابھی بھی سکردو ضلع کا ڈمیسائل حاصل کرنے کی تک و دو میں لگے ہوئے ہے جو کہ ضلع سکردو کے ساتھ نا انصافی ہے ۔

(جاری ہے)

کچھ سرکاری ملازمین اپنے ضلع میں جانے کی بجائے سکردو کے پوسٹوں پر قبضہ جمانا چاہتے ہیں اور کچھ ملازمین اپنے محکموں کے سربراہوں سے ملی بھگت کر کے سکردو کی پوسٹ پر ایڈ جسٹ ہو چکے ہیں جس میں محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت سر فہرست ہے ہم چیف سیکریٹری جی بی اور کمشنر بلتستان سے مطالبہ کر تے ہیں کہ جس کے تمام محکموں میں شفاف انکوائری کر کے سکردو کے ساتھ ہونے والے نا انصافیوں کا ازالہ کریں۔بصورت دیگر سکردو کے جوان اور بیروزگار شدید احتجاج کریں گے۔