شریف برادران ملکی ترقی و خوشحالی اور امن و امان کے قیام کے سلسلے میں بھرپور اقدامات کر رہے ہیں٬پی ٹی آئی کا اسلام آباد مارچ رائیونڈ مارچ کی طرح ناکام ہو گا

وزیراعلی پنجاب کے مشیر سینیٹرسعود مجید کی بات چیت

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 20:02

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2016ء) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹرو ایڈوائزر ٹو وزیراعلی پنجاب سعود مجید نے کہا ہے کہ شریف برادران ملکی ترقی و خوشحالی اور امن و امان کے قیام کے سلسلے میں بھرپور اقدامات کر رہے ہیں۔ پارٹی قائدین کو بلامقابلہ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ پی ٹی آئی کا اسلام آباد مارچ رائیونڈ مارچ کی طرح ناکام ہو گا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے (ن) لیگ کے ضلعی ایڈیشنل جنرل سیکریٹری سیف الرحمان قریشی سے کی گئی ملاقات میں کیا سعود مجید نے مزید کہا کہ کارکن صبر وتحمل کا مظاہرہ کریں اور عوام کو درپیش مسائل کی نشاندہی کریں اور پارٹی اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کارکنوں کی جانب سے مسائل کی نشاندہی پر ان مسائل کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کریں کیونکہ پارٹی کارکن پارٹی کا اثاثہ ہیں اور قیادت کو کارکنوں پر فخر ہے انہوں نے کہا کہ پارٹی کی خاطر قربانیاں دینے والے نظریاتی کارکنوں کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جائے گا ۔