Live Updates

عمران خان عوام اور کارکنوں کو گمراہ کر رہے ہیں‘ قوم ملک وقوم کی بقاء کے لئے متحد ہے اور اسلام آباد مارچ کو مسترد کرتی ہے

ْمسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز کی لیگی خواتین رہنمائوں کے وفد سے ملاقات میںگفتگو

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 20:00

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2016ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما حمزہ شہبازنے کہا ہے کہ عمران خان عوام اور اپنے کارکنوں کو گمراہ کر رہے ہیں اور بیرونی ایجنڈے پر ملک وقوم کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں لیکن پوری قوم ملک وقوم کی بقاء کے لئے متحد ہے اور اسلام آباد مارچ کو مسترد کرتی ہے۔ قربانیاں دینے والی خواتین کارکنوں کو فوقیت دی جائے گی ۔

(جاری ہے)

وہ ہفتہ کو مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین کی رہنمائوں رکن صوبائی اسمبلی سلطانہ شاہین ٬ فہمیدہ چوہان٬ روبینہ شاہین سے کی گئی ملاقات میں گفتگو کررہے تھے ۔ حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت عوام کے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے ۔ملتان سمیت جنوبی پنجاب کی ترقی و خوشحالی کے لئے دن رات کوشاں ہے اور بہت جلد پارٹی قائدین ملتان میں میٹرو بس منصوبے کا بھی افتتاح کریں گے اور مزید پراجیکٹس بھی اس خطے کی بہتری کے لئے لائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اور آئندہ بھی انشاء اللہ مسلم لیگ (ن) کی ہی حکومت ہو گی کیونکہ موجودہ حکومت حقیقی معنوں میں عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر عمل پیراہے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :