سکھر٬پاک سرزمین پارٹی کی سلطان شاہ کی گرفتار ی کے خلاف احتجاجی ریلی

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 19:28

سکھر٬پاک سرزمین پارٹی کی سلطان شاہ کی گرفتار ی کے خلاف احتجاجی ریلی

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2016ء) پاک سرزمین پارٹی ڈسٹرکٹ سکھر کے رہنما سید سلطان شاہ کی گرفتار ی اور مبینہ جھوٹے مقدمات درج کئے جانے پر پاک سر زمین پارٹی کے زیر اہتمام کارکنان کی کثیر تعداد نے شاہ ہائوس سے شکارپور پھاٹک تک پاک سرزمین پارٹی اور شہری تنظیموں کے رہنمائوں ڈاکٹر عطاء الرحمن ٬ ن لیگ رہنما اللہ داد بوزدار ٬ جاوید جتوئی ٬ رضا عباس شاہ و دیگر کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی اور نوابشاہ پولیس کی زیادتیوں کے خلاف فلک شگاف نعرے بازی کی شرکاء ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مذکورہ رہنمائوں کا کہنا تھا کہ چند روز قبل نوابشاہ پولیس نے پاک سر زمین پارٹی ڈسٹرکٹ سکھر کے رہنما سید سلطان شاہ کواس وقت گرفتار کیا جب وہ کراچی سے علاج کرانے کے بعد اپنے اہلخانہ کے ہمراہ واپس سکھر آرہے تھے نوابشاہ پولیس نے سیاسی اثر سوخ رکھنے والوںکی ایماء پر ان کے خلاف منشیات کا جھوٹا کیس درج کیا ہے جو جھوٹا اور بے بنیاد ہے ہم اس کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور بالا حکام سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ سید سلطان شاہ کی بلاجواز گرفتاری اور درج جھوٹے مقدمات کا نوٹس لیا جائے اور سلطان شاہ کو فوری رہا کیا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ بڑھا دیا جائیگا ۔