پاک چین دوستی کار ریلی کے کراچی پہنچنے پرپرتپاک استقبال

پاک چین دوستی کے نعرے ‘شرکاء ریلی کو اجرک پہنائی گئی اور گلدستے پیش کئے گئے

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 19:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2016ء) پاک چین دوستی کار ریلی ملک کے مختلف شہروں سے ہوتی ہوئی کراچی پہنچ گئی۔ شہریوں کی جانب سے ریلی کے شرکاء کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق طویل راستہ طے کرتی ہوئی پاک چین دوستی کار ریلی کراچی پہنچی تو شہریوں نے زبردست استقبال کیا۔پاک چین دوستی کے نعرے لگے‘ اجرک بھی پہنائی گئی اور گلدستے بھی پیش کئے گئے۔

(جاری ہے)

کار ریلی کے استقبالیہ کیمپ میں سندھی‘ پنجابی‘ بلوچی اور پشتو زبان کے گانوں پر رقص کیا گیا جس میں چینی باشندوں نے بھی بھرپور شرکت کی۔ کار ریلی کے شرکاء کا کہنا تھا کہ کراچی پہنچنے تک انہوں نے نو ہزار کلومیٹر کا سفر طے کیا اور اس دوران انہیں ہر جگہ سے بے انتہا محبت ملی۔ تریپن چینی باشندوں پر مشتمل کار ریلی کا مقصد پاک چین اقتصادی راہداری کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا ہے جبکہ ریلی کا انعقاد دونوں ممالک کی دوستی اور سفارتی تعلقات کے پینسٹھ سال مکمل ہونے پر کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :