Live Updates

عمران خان بغیر حساب لیے وزیراعظم کو بھاگنے نہیں دینگے‘ پیپلزپارٹی والے بھی ن لیگ کی طرح پرانے چور ہیں‘پانامہ لیکس پر سپریم کورٹ کی جانب سے نوٹس لینا خوش آئند ہے

پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سینئرنائب صدر حلیم عادل شیخ کا بیان

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 19:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سینئرنائب صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ عمران خان بغیر حساب لیے وزیراعظم کو بھاگنے نہیں دینگے٬ خورشید شاہ نے حکومت کی آڑ میں ملک کے معتبر اداروں پرالزام تراشیاں کی ہیں٬جس سے ظاہر ہوتاہے کہ پیپلزپارٹی والے بھی ن لیگ کی طرح پرانے چور ہیں٬اس وقت پانامہ کا جن بے قابو ہوچکاہے ٬اخلاقی طورپر دیکھا جائے تو وزیراعظم کااقتدار اسی دن ختم ہوچکاتھا کہ جب ان کا نام ملک میں لوٹ مارکرنے والوں کی فہرست میں اول درجے پرآیاتھامگر ان کے اقتدار کا حقیقی خاتمہ اب عمران خان اپنی عوام کے ساتھ ملکر کرینگے۔

ان خیالات کااظہارانہوں عادل ہائوس سے جاری بیان میں کیا۔حلیم عادل شیخ نے کہاکہ ابھی الیکشن کمیشن کے پاس وزیراعظم کی نااہلی کی درخواست بھی موجود ہے جبکہ عدالت عظمیٰ کی جانب سے پانامہ لیکس پر کمیشن نہ بنانے کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے وزیراعظم ان کی بیٹی ٬داماد اور فریقین کو نوٹس جاری کرنا نہ صرف خوش آئند ہے بلکہ حق اور سچ کی جیت کی جانب پہلا قدم ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی بتائے کہ وہ کتنی بار اقتدار میں آئی اوراس نے عوام کی کیاخدمت کی ہی ۔ اس پر وہ کس منہ سے اگلی مرتبہ حکومت بنانے کی باتیں کررہی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی تحریک میں ہر گزرتے ہوئے دن کے ساتھ تیزی آرہی ہے کیونکہ ہم پانامہ کے چوروں کو مز ید ڈھیل دینے کے موڑ میں نہیں ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات