تحریک انصاف کا 2نومبرکو 9 مقامات پر سڑکیں بند کرنے کا فیصلہ٬رابطہ کمیٹی تشکیل

مرکزی دھرنا زیرو پوائنٹ سے فیض آباد چوک تک ایکسپریس وے پر ہو گا ٬ آئی جے پی روڈ اور بارہ کہو کو بھی بند کیا جائے گا

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 19:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2016ء) اسلام آباد کو بند کرنے کیلئے تحریک انصاف نے 9 مقامات پر سڑکیں بند کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی تشکیل دیدی گئیں۔ مرکزی دھرنا زیرو پوائنٹ سے فیض آباد چوک تک ایکسپریس وے پر ہو گا ۔ آئی جے پی روڈ اور بارہ کہو کو بھی بند کیا جائے گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ہفتہ کو اسلام آباد بند کرنے کے لئے تحریک انصاف نے 9 مقامات پر سڑکیں بند کرنے کیلئے رابطہ کمیٹیاں تشکیل دیدیں۔

(جاری ہے)

تمام 9 مقامات کیلئے رہنمائوں کو ٹاسک سونپ دیا گیا اور مختلف اضلاع کے کارکنوں کو الگ الگ پوائنٹ دئیے جائیں گے۔ اسلام آباد کے چیئرمین وائس چیئرمین او ر کونسلرز کارکنوں کو جمع کریں گے اور یونین کونسلرز کے عہدیدار کارکنوں کے ساتھ دھرنا دینگے۔ مرکزی دھرنا زیرو پوائنٹ سے فیض آباد چوک تک ایکسپریس وے پر ہو گا اور جی الیون ‘ ایف الیون کا درمیانی راستہ اور زیرو پوائنٹ بھی بند کیاجائے گا۔ اس طرح آبپارہ اور ترنول چوک آئی جے پی روڈ اور بارہ کہو اٹھال چوک کو بھی بند کیا جائے گا۔ …(رانا+ار)