بھارت کے مشہور ریڈیو اسٹیشن ریڈیو مرچی کا نوجوان آر جے دوران پروگرام انتقال کر گیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 22 اکتوبر 2016 19:02

بھارت کے مشہور ریڈیو اسٹیشن ریڈیو مرچی کا نوجوان آر جے دوران پروگرام ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 اکتوبر 2016ء) بھارت کے مشہور ریڈیو اسٹیشن ریڈیو مرچی کا نوجوان آر جے دوران پروگرام انتقال کر گیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کے مشہور ریڈیو اسٹیشن ریڈیو مرچی کے معروف نوجوان آر جے شھبنم کیچے کے حوالے سے ایک افسوسناک خبر نے ان کے مداحوں کو افسردہ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز اپنے پروگرام کی ریکارڈنگ کیلئے اسٹوڈیو پہنچنے والے شھبنم کو اچانک سینے میں تکلیف ہوئی جس کے بعد انہیں فوری ہسپتال لے جایا گیا۔ تاہم ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی ان کی موت واقع ہو گئی۔ ڈاکٹرز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ شھبنم کی موت دل کا دورہ پڑنے کے باعث واقع ہوئی۔ ان کی عمر 23 برس تھی۔

متعلقہ عنوان :