لاڑکانہ شہر میں بجلی اور گیس کے مسائل دن با دن بڑھ رہے ہیں جس کے باعث تاجر برادری اور شہری پریشانی میں مبتلا ہوگئے ہیں٬ لاڑکانہ چیمبر

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 19:10

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2016ء) لاڑکانہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر نے 27 تاجر تنظیموں سمیت لاڑکانہ اور قمبر شہدادکوٹ ضلع سے تعلق رکھنے والے رائس ملز مالکان کی جانب سے شکایات موصول ہونے کے بعد وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سندھ کو الگ الگ خط بھیج کر گذارش کی ہے کہ لاڑکانہ شہر میں بجلی اور گیس کے مسائل دن با دن بڑھ رہے ہیں جس کے باعث تاجر برادری اور شہری پریشانی میں مبتلا ہوگئے ہیں جس سلسلہ کو فوری طور پر بند کیا جائے۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ سیپکو کی جانب سے شہریوں اور تاجروں کو اضافی بل بھیجے جارہے ہیں جبکہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور غیرقانونی یونٹس اور غلط بلنگ کرکے تنگ کیا جارہا ہے۔ گیس کی لوڈشیڈنگ کے باعث خواتین گھروں میں لکڑیوں کے ذریعے گھریلو خانہ داری کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

خط میں وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا کہ لاڑکانہ میں بجلی کی طویل غیر اعلانیہ٬ اضافی بل٬ گیس کی لوڈشیڈنگ اور دیگر مسائل کا خاتمہ کرکے رلیف فراہم کیا جائے۔

دوسری جانب لاڑکانہ چیمبر آف کامرس کا اجلاس صدر خیرمحمد شیخ کی صدارت میں ہوا جس میں مسائل کے حل کیے لیے دس رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی جس میں صدر چیمبر آف کامرس لاڑکانہ خیرمحمد شیخ٬ حاجی انور علی٬ طارق نظیر شیخ٬ مسعود احمد٬ نثاراللہ٬ عبدالرزاق بروہی٬ قمرالدین شیخ٬ رمیش لعل٬ مہتاب شیخ٬ اعجاز علی تنیو اور دیگر شامل ہیں۔ اجلاس میں تاجر برادری سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :