چشتیاں‘بستی آراقریشیاں میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے 2افراد جاں بحق ‘ایک شدید زخمی

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 19:08

چشتیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2016ء) تھانہ شہر فرید کے علاقہ بستی آراقریشیاں میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے دو افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا ۔

(جاری ہے)

بیان کیا گیا ہے کہ بستی مذکورہ کے رہائشی محنت کش جہانگیر ٬ ممتاز احمد اور محمد قاسم ایک گھر میں پانی کا بور کرنے میں مصروف تھے کہ اس دوران پائپ گھر کے اوپر سے گزرنے والی ہائی وولٹیج تاروں سے چھو گیا ۔ جس کے نتیجہ میں جہانگیر اور ممتازاحمد بجلی کا کرنٹ لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گئے ۔جبکہ محمد قاسم کو تشویش ناک حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں داخل کر ادیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :