Live Updates

تحریک انصاف 2نومبرکو وفاقی دارالحکومت کو بند کرنے کے لئے پر عزم ہے جس سے حکمران جماعت کی رات کی نیندیں اڑ گئی ہیں‘ اسی بوکھلاہٹ میں ترجمان حکومت پاکستان پرویز رشید نے عمران خان کو دھمکی دے رہے ہیں

پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس کی پارٹی کارکنوں سے بات چیت

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 19:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ تحریک انصاف 2نومبرکو وفاقی دارالحکومت کو بند کرنے کے لئے پر عزم ہے جس سے حکمران جماعت کی رات کی نیندیں اڑ گئی ہیں۔

(جاری ہے)

اسی بوکھلاہٹ میں ترجمان حکومت پاکستان پرویز رشید نے عمران خان کو دھمکی دے رہے ہیں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لئے حکمران جماعت اپنے اتحادیوں کی معاونت کے باوجود عملی طور پر تنہا کھڑی ہے۔

عمران خان کی مقبولیت حکمرانوں کے راستے کا کانٹا بن چکی ہے۔ 2 نومبر کا اسلام آباد مارچ اور اس کو بند کرنے کا عمل کوئی بھی شکل اختیار کر سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اس جماعت میں ایک مضبوط گروپ نواز شریف کے خلاف لا تعلقی کا اعلامیہ جاری کرنے کے لئے تیاری مکمل کر رہا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات