بورے والا‘بس کی ٹکر سے موٹر سا ئیکل سوار شخص جاں بحق ‘بیوی شدید زخمی

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 19:02

بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2016ء) لڈن روڈ پر اڈہ چھ میل کے قریب موٹر سا ئیکل کی بس سے ٹکر میں ایک شخص جاں بحق جبکہ اس کی بیوی شدید زخمی ہوگئی٬ ریسکیو 1122نے زخمی خاتون اور جا ں بحق شخص کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چشتیاں کارہائشی محمد صدیق اور اس کی بیوی چشتیاں سے موٹرسائیکل پر سوار ہوکربوریوالا آرہے تھے کہ تیز رفتاری کے باعث ان کی موٹرسائیکل لڈن روڈ اڈہ چھٹا میل کے قریب سڑک پر کھڑی بس سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں محمد صدیق موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کی بیوی شدید زخمی ہو گئی۔

ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر نعش اور زخمی خاتون کو تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق زخمی خاتون ابھی تک بے ہو ش ہے ۔بس کا ڈرائیور جائے حادثہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھانہ فتح شاہ پولیس مصروف تفتیش ہے

متعلقہ عنوان :