چیئرمین بلدیہ شرقی معیدا نور نے یوسی 8کے چیئرمین عدنان احمد کو کچرا اٹھانے والی موٹر سائیکل حوالے کردی

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 18:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2016ء)چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے وائس چیئرمین عبدالرؤف خان کے ہمراہ یوسی 8 کے چیئرمین عدنان احمد کو کچرا اٹھانے والی موٹر سائیکل حوالے کردی ٬ مزید تفصیلات کے مطابق اس موٹر سائیکل کی مدد سے تنگ گلیوں سے کچرا اٹھا نے میں مدد ملے گی ٬ واضح رہے کہ اس سے قبل بلدیہ شرقی کی جانب سے کچرا اٹھانے کیلئے رکشاز اور سوزوکیز بھی متعارف کرائی گئی تھیں جس سے بلدیہ شرقی کے مختلف علاقوں بالخصوص منظور کالونی٬ لائنزایریا٬ غوثیہ کالونی٬ محمود آباد کے علاوہ دیگرتنگ گلیوں والے علاقوں میں اب صفائی ممکن ہورہی ہے جس سے واضح بہتری نظر آرہی ہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرچیئرمین معید انور نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ شرقی عوام کو مستقل بنیادوں پر ریلف فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے مسلسل اقدامات یقینی بنارہا ہے٬انہوں نے مزید کہا کہ میں اور میری ٹیم عوام کوصاف ستھرا اور صحت بخش ماحول فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں اور مزید ایسے اقدامات یقینی بنانے کیلئے لائحہ عمل مرتب دے دیا گیا ہے۔