صوبائی سطح پر سیکیورٹی کے مجموعی اقدامات کو مذید سخت اور غیر معمولی بنایا جائے٬آئی جی سندھ

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 18:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2016ء) ترجمان سندھ پولیس کے مطابق آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے تمام ڈی آئی جیز کو احکامات جاری کیئے ہیں کہ صوبائی سطح پر سیکیورٹی کے مجموعی اقدامات کو مذید سخت اور غیر معمولی بنایا جائے٬انہوں نے کہا کہ شرپسندانہ, دل آزار, مذہبی منافرت یا اشتعال انگیزی پر مشتمل وال چاکنگ کے حوالے سے انسدادی اقدامات کو بھی انتہائی مربوط اور م$ثر بنایا جائے٬انہوں نے کہا کہ ایسے فعل میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز وتفریق کاروائیوں کو تھانہ جات کی سطح پر ناصرف یقینی بنایا جائے٬ بلکہ اگر کہیں کسی بھی علاقے میں ایسی وال چاکنگ دکھائی دے یا پولیس کے نوٹس میں آئے تو فی الفورخاتمے کے لیئے ہرممکن اقدامات اٹھائیں جائیں۔

متعلقہ عنوان :