محکمہ بہبود آبادی کی ماہانہ کارکردگی کے حوالے سے ڈی سی او آفس راولپنڈی میںاجلاس

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 18:56

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2016ء)محکمہ بہبود آبادی کی ماہانہ کارکردگی کے حوالے سے ڈی سی او آفس راولپنڈی میںاجلاس منعقدہ ہوا جسکی صدارت اے ڈی سی عارف رحیم نے کی ۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ آفیسر بہبود آبادی شریں سخن ٬ آفیسر بہبود آبادی بابر احمد٬ فوکل پر سن عمران خان٬ ڈاکٹر عظمی حیات ٬ آمنہ یاسر ٬ ڈاکٹر ہمایوں سمیت دیگر این جی اوز کے نمائندے بھی موجود تھے ۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اے ڈی سی عارف رحیم نے کہا کہ لوگوں میں بہبود آبادی کے معلوماتی پروگرامز کے بارے میں عوام میں شعور اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر تمام تحصیلوں میں فیملی ہیلتھ کلینک بنائے جارہے ہیں جس کامقصد بہبودی آبادی کے پروگرام سے لوگ مستفید ہوسکے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فلاحی مراکز میں تمام اہلکار لوگوں کے ساتھ خوش اسلوبی پیش آئیں تاکہ کامیابی کے حصول حاصل کیے جاسکے ۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری سمیت پرایئوٹ ہسپتالوں کے ینگ ڈاکٹر زکو ٹریننگ بھی دی جائے ۔ انہوںنے کہا کہ تمام تر جاری پروگرامز کے ساتھ ڈینگی کے حوالے سے اپنی کوشش جاری رکھیں تاکہ لوگوں کو ڈینگی سے محفوظ رکھا جاسکے ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر بہبود آبادی شریں سخن نے اجلاس کو بتایا کہ ضلع فیملی پلاننگ کے تمام پروگرامز کامیابی کے ساتھ جاری ہے جس سے مثبت نتائج مرتب ہورہے ہیں ۔

انہوں نے کہ راولپنڈی کی تحصیلوں میں فری میڈیکل کیمپس اور آگا ہی سیمینار کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں استاتذہ ٬وکلا اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کوشامل کیاجارہا ہے تاکہ وہ اپنے علاقے اورمحلے میں لوگوں کو منصوبہ بندی کے پروگرامز کے بارے میں معلومات فراہم کرسکے ۔ انہوں نے کہا کہ ماہ ستمبرمیں گھوڑا گلی مری اورٹی پی ڈیبلیواو آفس گوجرخان میں علما اکرام کو بہبود آبادی کے جاری کردہ پروگرامز سے آگاہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ خاندانی منصوبہ بندی کے مقررہ کردہ اہداف حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔