حمیدآباد٬پولیس تھانہ عادل پور کی کامیاب کارروائی ,دو اشتہاری ملزمان گرفتار ٬ملزمان سے جدید اسلحہ برآمد

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 18:52

حمیدآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2016ء) پولیس تھانہ عادل پور کی کامیاب کارروائی ,دو اشتہاری ملزمان گرفتار کرلئے گئے۔پولیس نے اشتہاریوں سے جدید اسلحہ بھی برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی صحبت پور غلام حسین باجوئی کی خصوصی ہدایات پر عادل پور تھانہ کی پولیس نے گوٹھ کھمن خان بنگلانی میں خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کی گئی کارروائی کے دوران ملزمان سے فائرنگ کاتبادلہ بھی ہوا پولیس نے ملزمان گھیرے میں لیکر دواشتہاری ملزمان خاوند بخش اور ترک علی کوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے جدیداسلحہ برآمدکرلیا ہے پولیس کے مطابق دونوں اشتہاری پولیس کو خاتون سے زیادتی ٬چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے ۔

پولیس نے دونوں ملزمان کو حولات میں بند کرکے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :