پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن ضلع صحبت پور کی مطالبات کے حق میں احتجاجی ریلی نکالی

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 18:52

صحبت پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2016ء)پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن ضلع صحبت پور کی جانب سے اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے بنیادی مرکز صحت صحبت پور سے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔ریلی پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن ضلع صحبت پور کے صدرعبدالمجید مینگل کی قیادت میں نکالی گئی ۔ریلی میں ضلع بھر سے پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔

پیرامیدیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے ملازمین کے جائز مطالبات کی منظور کے حق میں نکالی گئی ۔احتجاجی ریلی میں میونسپل کمیٹی ایمپلائز یونین٬ پبلک ہیلتھ ایمپلائز یونین٬ واپڈاہائیڈرویونین٬ اور آل ملازمین اتحاد کے رہنمائوں نے بھی شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں پر سیاہ پٹیاں باندھے اور پلے کارڈ اور بینرز اُٹھائے ہوئے تھے ۔

(جاری ہے)

جن پر ان کے مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے ۔

ریلی شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی ڈسٹرکٹ پریس کلب صحبت پورپہنچی ٬ اور جلسے کی شکل اختیار کی٬مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے۔پیرمیڈکل اسٹاف ایسوسی ایشن ضلع صحبت پور کے صدرعبدالمجید مینگل٬جنرل سیکرٹری دریا خان کھوسہ٬ جعفرآباد پیرمیڈکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے صدر محمد قاسم جمالی٬آل ملازمین اتحاد کے جنرل سیکرٹری خالدحسین کھوسہ٬ نیشنل پروگرام ایمپلائز یونین کے صدر محمد یوسف کھوسہ٬ عبدالسمیع پرکانی٬ محراب کھوسہ و دیگر نے کہا کہ حکومت فوری طور پر پیرامیڈیکل اسٹاف اسوسی ایشن کے ملازمین کے مطالبات منظور کرے۔

انہوں نے کہا کہ پیرامیڈیکل اسٹاف اسوسی ایشن کے ملازمین کی اپ گریڈیشن٬سروس اسٹریکچر ٬ رسک الائونس٬ ہیلتھ پورفیشنل الائونس٬ پیرامیڈیکس پروموشن سمیت 17نکاتی چارٹرآف دیمانڈ پر فوری عمل کیا جائے۔پیرمیڈیکل اسٹاف ہمہ وقت اپنے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دے رہے ہیں۔اور مشکل حالات میں کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم وزیراعلیٰ بلوچستان ٬گورنر بلوچستان٬ صوبائی وزیر صحت ٬ صوبائی سیکرٹری صحت سے مطالبہ کرتے ہیں ۔ کہ ہمارے مطالبات منظور کیئے جائیں۔بصورت دیگر ہم احتجاج کا دائرہ وسیع کرینگے۔