ڈپٹی کمشنر سکھر نے پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر تین روزہ قومی مہم کا افتتاح کیا

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 18:52

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2016ء) ڈپٹی کمشنر سکھر ڈاکٹروحید اصغر بھٹی انور پراچہ ہاسپتال سکھر میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر تین روزہ قومی مہم کا افتتاح کیا۔ پولیو مہم 24 اکتوبر سے 26 اکتوبر تک جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سکھر کا کہنا تھا کہ پولیو کا خاتمہ پوری قوم کے لئے چیلنج ہے اور اس فرض کو پورا کرنے کے لئے سب کو اپنا کردار نبھانا ہو گا تب ہی اس وائرس سے ہم اپنی قوم کے مستقبل کو بچا سکتے ہیں ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پولیو مہم کی خامیاں دور کر کے مائیکرو پلان اور ٹیلی شیٹس میں لاپرواہی اور سستی کا مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے اور گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے ہو نگے۔

متعلقہ عنوان :