تھانہ پیرودھائی پولیس کی قمار بازوں کے خلاف کاروائی ٬ْ چار ملزمان گرفتار

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 18:48

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2016ء) تھانہ پیرودھائی پولیس نے قمار بازوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 04ملزمان کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے نقدرقم مبلغ4920/-روپے اور 2موبائل فون برآمدکرکے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

(جاری ہے)

تھانہ پیرودھائی پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ چند اشخاص محلہ مسلم آباد کے علاقہ میں جواء کھیل رہے ہیں جس پرتھانہ پیرودھائی پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے اڈے پر ریڈ کر کی4ملزما ن اظہر اقبال٬شیراز٬دلدار اور نزاکت حسین کو بذریعہ تاش جواء کھیلتے ہوئے قابو کر کے دائو پر لگی ہوئی رقم مبلغ4920/-روپے اور2عدد موبائل معہ آلات قمار بازی قبضہ پولیس میں لے کر قماربازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :