صوابی ٬ْمسلم لیگی رہنما خان عبدالقیوم خان ایک ہمہ گیر شخصیت تھے ٬ْ ملک سید عمران

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 18:33

صوابی۔22اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2016ء)پاکستان مسلم لیگ (ن) صوبہ خیبر پختونخوا کے صوبائی رہنما ملک سید عمران نے کہا ہے کہ مسلم لیگ کے عظیم رہنما خان عبدالقیوم خان ایک ہمہ گیر شخصیت تھے اور انہوں نے مسلم لیگ کو ایک مضبوط قوت بنانے میں اہم کر دار ادا کیا تھا ۔انہوں نے کہا کہ 23اکتوبر کو ان کی بر سی کے موقع پر لیگی کارکنوں کو دعوت دی گئی ہے کہ وہ جمع ہو کر یکجہتی کا ثبوت دیں ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ آج ہم خان عبدالقیوم خان کے فلسفے کو بھول کر راستے سے بھٹک رہے ہیں آج مسلم لیگ کو خان عبدالقیوم خان جیسے بے داغ لیڈر کی ضرورت ہے ۔انہوں نے حکومت سے مطالہ کیا کہ خان عبدالقیوم خان کے نام پر کسی اہم شاہراہ یا تعلیمی ادارے کو منسوب کیا جائے انہوں نے لیگی کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ اختلافات بھلا کر ایک ہو جائیں اور مسلم لیگ کو ایک عظیم قوت بنانے میں اپنا کر دار ادا کریں۔