نرسنگ اورایل ایچ وی ڈپلومہ پروگرام میں داخلوں کے لئے انٹرویو شیڈول کا اعلان

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 18:33

ْ پشاور۔22اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2016ء)پراونشل ہیلتھ سروسز اکیڈمی پشاور نے اپنے ماتحت نرسنگ اور پبلک ہیلتھ سکولوں میں چار سالہ نرسنگ ڈپلومہ پروگرام برائے سال 2016-20 اور دو سالہ لیڈی ہیلتھ وزیٹرز ڈپلومہ پروگرام برائے سال 2016-18 میں داخلوں کے لئے انٹرویو شیڈول کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق ایل ایچ وی ڈپلومہ پروگرام میں داخلوں کے لئے انٹرویوز مورخہ 25اکتوبر2016 بروز منگل امیدواروں کے متعلقہ اضلاع کے پبلک ہیلتھ سکولوں یعنی نشتر آباد ٬ حیات آباد٬ایبٹ آباد ٬ اور ڈیرہ اسماعیل خان میں منعقد ہونگے جبکہ نرسنگ ڈپلومہ پروگرام میں داخلوں کے لئے انٹرویوز مورخہ 27اکتوبر 2016بروز جمعرات امیدواروں کے منتخب کردہ نرسنگ سکولوں یعنی مردان٬ایل آر ایچ٬ کے ٹی ایچ ٬ ایچ ایم سی ٬ ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد ٬ کوہاٹ اور ڈی آئی خان میں منعقد ہونگے۔

(جاری ہے)

جن امیدواروں نے مذکورہ دو ڈپلومہ پروگرام میں داخلوں کے لئے این ٹی ایس ٹیسٹ دیے ہیں اُن کے ٹیسٹ رزلٹ کا اعلان ہو گیا ہے جبکہ شارٹ لسٹ اُمیدواروں کی فہرستیں متعلقہ سکولوں میں آویزاں کردی گئی ہیں ۔ امیدواروں سے کہا گیا ہے کہ وہ انٹرویو کے دن اپنی اصلی اسناد ہمراہ لائیں ۔