ڈاکوئوں نے شہریوں سے ہزاروں کی نقدی اورموبائل فونز چھین لیے

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 18:33

ملتان۔22 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2016ء)ڈاکوئوں نے شہریوں سے رقم اور موبائل فونز چھین لیے ۔پولیس کے مطابق الپہ کے علاقے میں دو ڈاکوئوں نے نعیم اللہ سے ہزا روں روپے کی رقم اور دیگرسامان چھین لیا۔

(جاری ہے)

ممتازآباد میں شان اوراس کے دوست سے دو ڈاکوئوں نے ہزاروں روپے اور موبائل فونز چھین لیے۔مخدوم رشید کے علاقے میں عبدالحفیظ کی دکان پر ڈاکوآئے اورگن پوائنٹ پر 31ہزار روپے لوٹ کرفرارہوگئے٬پولیس نے ان واقعات کے مقدمات درج کرلیے۔