بیجنگ میں عالمی روبوٹ کانفرنس کا آغاز

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 18:31

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2016ء) بیجنگ میں عالمی روبوٹ کانفرنس کا زبردست آغاز ہوگیا ہے ٬ بیڈمنٹن کھیلنے اور اڑنے والے روبوٹ دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

عالمی روبوٹ کانفرنس میں امریکا٬ جرمن ٬چین اور کوریا سمیت کئی ممالک کی بڑی بڑی کمپنیاں شریک ہیں اوراپنے جدید روبوٹ کی نمائش کر رہی ہیں ٬ نمائش میں جدید ٹیکنالوجی کے شائقین کا رش لگا ہے ۔ 25اکتوبر تک جاری رہنے والی کانفرنس میں نمائش کے ساتھ ساتھ روبوٹ کے مقابلے ہو رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :