بنوں میں مزید 2 بہن بھائی خناق کی مرض کی بھینٹ چڑھ گئے٬ مرنے والے بچوں کی تعداد21 ہوگئی

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 18:23

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2016ء) بنوں میں مزید 2 بہن بھائی خناق کی مرض کے بھینٹ چڑھ گئے مرنے والے بچوں کی تعداد21 ہوگئی دس سالہ عادل اور چار سالہ آناب خناق کی مرض میں مبتلا تھے بنوں میں خناق کی مرض وبائی شکل اختیار کررہی ہے اور روز بروز بچوں میںخناق کی مرض میں اضافہ ہورہا ہے گزشتہ روز بنوں کے علاقہ کالاخیل مستی خان کے رہائشی سعودی عرب میں محنت مزدوری کرنے والا عمران کا دس سالہ بیٹا عادل اور چار سالہ بیٹی آناب 12 اکتوبر کو بیمار ہوئے جنہیں فوری طور پر ڈاکٹر سے معائنہ کرایا گیا جنہوں نے خناق کا مرض لاحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے فوری پشاور ہسپتال منتقل کرنے کی ہدایت کی جہاںوہ حناق کی مرض سے لڑتے ہوئے دم توڑ گئے بعدازں آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا بنوں میں اب تک 21 بچے خناق جیسے موذی مرض میں مبتلا ہوکر موت کے منہ میں چلے گئے ہیں علاقے کے سماجی شخصیت حیات اللہ نے بتایا ہے کہ خناق کی مرض کی وباء پھوٹ جانے سے علاقے میں شدید خوف پایا جاتاہے حکومت اس مرض سے بچائو کیلئے علاقائی سطح پر آگاہی تربیتی پروگرام چلائیں اور اس سے بچائو کے ویکسین کی وافر مقدار فراہم کی جائے

متعلقہ عنوان :