قوم کے حقوق کے نام پر ڈاکہ ڈالنے والے وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی کا ہر میدان میں مقابلہ کرینگے٬ضلع نائب ناظم بنوں پیر منیر شاہ کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 18:23

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2016ء) ضلع نائب ناظم بنوں پیر منیر شاہ نے کہا ہے کہ ایم پی اے شاہ محمد خان اور ڈسٹرکٹ کونسلر گل باز خان دونوں شیڈول فور میں نامزد ہے قوم کے حقوق کے نام پر ڈاکہ ڈالنے والے وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی ملک شاہ محمد خان کا ہر میدان میں مقابلہ کرینگے دوسروں پر انگلی اُٹھانے سے پہلے دونوں بھائی اپنے گربیان میں جھانکیں بنوں میںنفرت کی سیاست کرنے والے دونوں بھائیوں کومستقبل میں دن میں تارے دیکھائینگے ضلع بنوں کی تاریخ میںتین خاندانوں کے پاس گاڑیاں تھی جس میں سب سے پہلے ہمارے دادا کی گاڑی تھی جبکہ ایم پی اے شاہ محمد خان تو کرائے کی گاڑی میں گائوں سے شہر آتے تھے لیکن ایم پی اے کی سیٹ دھاندلی سے جیت کر اپنے آپ کو پانے خان سمجھتا ہے جب تک زندہ ہیں خون کے آخری قطرے تک قوم کے حقوق کیلئے لڑیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میریان ہاوس بنوں سٹی میں اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر تحصیل کونسلر پیر کمال شاہ سمیت دیگر منتخب ناظمین بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ چور دروازے سے اقتدار میں آنے والے ایم پی اے شاہ محمد خان اور اُن کے بھائی گل باز خان خود چوروں کے سربراہ ہے جبکہ ان کے باپ دادا کے کرتوت بھی کسی سے پوشیدہ نہیں انہوں نے کہا کہ آنے والے عام انتخابات میں حلقہ پی کی72کے عوام کے حقوق عضب کرنے والوں سے پائی پائی کا حساب لینگے ہم پر الزام لگانے والے خودقوم کے حقوق پر ڈاکہ ڈال کر کروڑ پتی بن گئے ہیں ایم پی اے بننے سے قبل شاہ محمد خان ضلعی انتظامیہ افسران کے خوشامدی کرتے تھے انہوں نے کہا کہ ایم پی اے کی سیٹ وفاقی وزیر اکرم خان درانی کی مرحون منت ہے جیسے وہ کھبی بھی نہیں جیت سکتے ضلع نائب ناظم نے مزید کہا کہ حلقہ پی کی72میں اربوں روپے کی کرپشن کرنے والوں کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیتا کیونکہ اسی حلقے میں پورنے منصوبوں کو نئے منصوبوں میں ظاہر کرکے کروڑوں روپے ہڑپ کرلئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت میں شامل معاون خصوصی ایم پی اے شاہ محمد خان کے کرپشن کس کو نظر نہیں آرہی انہوں نے کہا کہ میریان قوم کے حقوق اور مفادات سے کسی کو بھی کھیلنے کی اجازات نہیں دینگے جس کیلئے ہر حد تک جائینگے

متعلقہ عنوان :