مستحق طلباء وطالبات میں 400 سے زائد لیپ ٹاپ اور ساڑھے 5کروڑ روپے سکالرشپ کی مد میں تقسیم کئے جائینگے ٬

ڈائریکٹر اکیڈمیکس بنوں یونیورسٹی کے ڈاکٹر اورنگزیب خان کا اجلاس سے خطاب

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 18:23

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2016ء) بنوں یونیورسٹی کے ڈائریکٹر اکیڈمیکس ڈاکٹر اورنگزیب خان نے کہا ہے کہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے مستحق طلباء وطالبات میں 4سو سے زائدکے قریب لیپ ٹاپ اور ساڑھے 5کروڑ روپے سکالرشپ کی مد میں تقسیم کئے جائینگے بنوں یونیورسٹی نے انتہائی کم عرصہ میں تعلیمی میدان اور جنوبی اضلاع سے اندھیرے مٹانے میں زبردست انقلاب پرپا کیا ہے میرٹ کی بنیاد پر تمام سکالرشپ او لیپ ٹاپ کی تقسیم یقینی بنائیں گے وائس چانسلر کی شبانہ روز کوششوں کی وجہ سے جامع بنوں ہرمیدان میں اپنا لوہا منواچکی ہے یہی وجہ ہے یونیورسٹی پورے صوبے میں دوسری پوزیشن پر لانا وائس چانسلر اور انتظامیہ کی بہترین کارکردگی کا نتیجہ ہے بنوںکی سرزمین ہر لحاظ سے زر خیز ہے تعلیم اور کھیل کے میدان میں نامور شخصیات پیدا کئے ہیں ان خیالات اظہار انہوں نے آئی ٹی کیمپس میں انتظامیہ افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کل ہونے والے بنوں یونیورسٹی کے زیراہتمام سکالر شپ اور لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب میں وفاقی وزیر ہائوسنگ اینڈ ورکس اکرم خان درانی اور ہائر ایجوکیشن کے ڈائریکٹر جنرل فرمان اللہ انجم خصوصی طور پر شرکت کرینگے جس کیلئے یونیورسٹی انتظامیہ نے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئیجبکہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرحیم تقریب کی صدارت کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :