لاڑکانہ ٬دو مختلف روڈ حادثات میں 2 افراد زخمی٬ اسپتال منتقل

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 18:22

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2016ء) لاڑکانہ میں دو مختلف روڈ حادثات میں 2 افراد زخمی٬ اسپتال داخل۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ شہر کے سچل کالونی میں عمارت کی لفٹ مشین سے کرنٹ لگنے کے باعث اللہ آباد محلہ کا رہائشی 28 سالہ محنت کش راشد جتوئی جبکہ کھکھرانی بائی پاس کے قریب موٹرسائیکل اور چنگچی کے ٹکر میں گاؤں عمر بھیو کا رہائشی شاہد بھیو زخمی ہوگیا دونوں زخمیوں کو علاج کے لیے چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات پہنچایا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔ ڈاکٹروں کے مطابق زخمیوں کی حالت بہتر بتائی جاتی ہے۔