بھارت میں ہندو انتہا پسند تنظیموں نی"اے دل ہے مشکل" کی مشروط ریلیز کی اجازت دے دی

رتی فلم پروڈیوسرزگلڈ نے بھی پاکستانی اداکاروں کے ساتھ فلمیں نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ٬ْمکیش بھٹ

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 18:05

بھارت میں ہندو انتہا پسند تنظیموں نی"اے دل ہے مشکل" کی مشروط ریلیز کی ..
ْممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2016ء) بھارتی فلم انڈسٹری انتہا پسندوں کے مکمل دباؤ میں آگئی جہاں آئندہ پاکستانی اداکاروں کوبھارتی فلموں میں شامل نہ کرنے کا فیصلے کے بعد پاکستانی فنکار فواد خان کی فلم ‘‘اے دل ہے مشکل’’ کی مشروط ریلیزکی اجازت دے دی گئی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ‘‘اے دل ہے مشکل’’ کی ریلیزکے لیے پروڈیوسرکرن جوہر٬ ہدایتکارمکیش بھٹ اور ہندو انتہا پسند تنظیم مہاراشٹر نونرمان سینا کے سربراہ راج ٹھا کرے کی مہاراشٹرا کے وزیراعلی سے ملاقات ہوئی. ملاقات میں آئندہ پاکستانی اداکاروں کے ساتھ کام نہ کرنے کی یقین دہانی کے بعد پاکستانی فنکار فواد خان کی فلم ‘‘اے دل ہے مشکل’’ کی مشروط ریلیزکی اجازت دے دی گئی ٬ْ کرن جوہر نے’’اے دل ہے مشکل‘‘ کے آغاز پر اڑی واقعے میں ہلاک ہونے والے اہلکاروں کے لیے خراج عقیدت کی سلیٹ لگانے کی پیشکش کردی ہے۔

دوسری جانب میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ہدایتکارمکیش بھٹ کا کہنا تھا کہ بھارتی فلم پروڈیوسرزگلڈ نے بھی پاکستانی اداکاروں کے ساتھ فلمیں نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے بعد فلم ‘‘اے دل ہے مشکل’’ کی ریلیز کی اجازت ملی ہے اوراے دل ہے مشکل‘‘ 28 اکتوبرکو ریلیز ہوگی۔

متعلقہ عنوان :