ٹانک میں پولیو مہم آگاہی کے حوالے واک کا اہتمام

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 17:45

ٹانک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2016ء) ٹانک میں پولیو مہم اگاہی کے حوالے واک کا اہتمام شہید شیر نواز ہائی سکول سے ڈسٹرکٹ ہسپتال تک ریلی نکالی گئی ٬ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر یوسف کریم اور ڈی ایچ او ہیلتھ ڈاکٹر طاہر جاوید اور یونیسیف کے رضا کاروں نے واک میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹانک میں محکمہ صحت اور یونیسیف کے تعائون سے پولیو اگاہی مہم کے سلسلے واک کا اہتمام کیا گیاجس میں محکمہ صحت کے اہلکاروں اور یونیسیف کے ڈی ایچ سی ایس او افتاب خان ٬یو سی او انعام اللہ گنڈہ پور علاقہ عمائدین اور مختلف سرکاری سکولوں کے بچوں نے شرکت کی پولیو اگاہی مہم کے شرکاء نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے پولیو واک کے شرکاء سے خطاب کے دوران ڈی ایچ او ہیلتھ ڈاکٹر طاہر جاوید نے کہا کہ والدین اپنے پانچ سال سے کم عمر کو پولیو کے قطرے پلائیں اور انھیں معذوری سے بچائیں انھوں نے علاقہ عمائدین سے اپیل کی کہ وہ پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں تاکہ ٹانک کو پولیو فری ضلع بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :