صوابی٬دیول گدون روڈ کی تعمیر میں ناقص میٹریل کا استعمال ٬روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ٬عوام کا احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 17:45

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2016ء) گدون کے علاقہ دیول کے عوام نے دیول گدون کے روڈ کی تعمیر میں ناقص میٹریل کے استعمال کے نتیجے میں روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے پر احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے سیاہ جھنڈے اور بینرز اُٹھا رکھے تھے بتایا گیا ہے کہ حال ہی میں صوبائی حکومت نے تیس کروڑ پچیس لاکھ روپے کی لاگت سے تین کلو میٹر دیول گدون روڈ تعمیر کرائی تھی لیکن ناقص میٹریل کے استعمال سے تیرہ یوم بعد روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گیا جس پر دیول کے لوگ سراپہ احتجاج بن کر مظاہرہ کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ روڈ میں ناقص میٹریل کا استعمال اور ٹوٹ پھوٹ کا شکارہونے کا نوٹس لے کر کمیٹی تشکیل دے کر اس کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مظاہرین نے سپیکر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر جو کہ علاقہ گدون کے دورے پر جارہے تھے کو اس صورتحال سے آگاہ کر نے کے لئے روکنے کی کوشش کی مگر وہ نہ روک سکے موقع پر ایس ایچ او گدون اسٹیٹ لیاقت شاہ خان اور ایس ایچ او تھانہ اُتلہ شمس خان کی یقین دہانی پر مظاہرین پُر امن طور پر منتشر ہو گئے