شانگلہ اور مضافاتی علاقوں میں بارش ٬ بالائی پہاڑوں پر ژالہ باری ٬ لوگوں نے گرم کپڑے نکال لیے

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 17:45

الپوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2016ء) شانگلہ اور مضافاتی علاقوں میں بارش ٬ جبکہ بالائی پہاڑی سلسلوں پر ژالہ باری ٬وادی شانگلہ میں موسم سرد ہونا شروع٬ لوگوں نے گرم کپڑوں اور کمبل کا استعمال شروع کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شانگلہ میں دوسرے روز ہفتے کے صبح بھی وقفے وقفے سے ہلکی بارش شروع ہوئی جبکہ بالائی پہاڑی سلسلوں پر تیز ہوائوں اور بارش کے بعد ژالہ باری ہوئی٬ جس کی وجہ سے ضلع بھر میں موسم کی سردی میں مزید اضافہ ہوا٬ صبح اور شام کے اوقات سرد ہوائوںکی روانی جاری ہے٬ محکمہ موسمیات نے پیر تک موسم ابر الود رہنے کی پیشن گوئی کی ہے۔

متعلقہ عنوان :