ٹی ایم اے بنوں کے تحصیل ناظم کا شہر کا دورہ٬مختلف بازاروں میں گندگی ٬ ناجائز تجاوزات کا سخت نوٹس لے لیا

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 17:44

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2016ء) ٹی ایم اے بنوں کے تحصیل ناظم اعلیٰ انجینئر ملک احسان خان نے بنوں شہر کا طوفانی دورہ کیا محلہ بیرون لکی گیٹ ٬ مال منڈی ٬ محلہ منشیان ٬ محلہ نیلگران٬ محلہ چائے بازار٬ محلہ ریلوے روڈ ٬ محلہ جعفر خان میں گندگی ٬ ناجائز تجاوزات اور تہہ بازاری کے نام پر قبضہ گروپ کا سخت نوٹس لیا اور محلہ منشیان بنوں سٹی میں نئے تعمیر شدہ پل کا افتتاح کیا محلہ عابد عقیل میں صفائی کے ناقص انتظامات پر علاقے کے جمعیدار عبد المالک کو ٹرمینیٹ کرنے کا امکان محلہ بازمحمد میں ڈسٹرکٹ ممبر ملک بلال خان کو حج کی مبارکباد بنوں شہر میں گندگی کے ڈھیر دیکھ کرتحصیل ناظم اعلیٰ انجینئر ملک احسان خان خیران رہ گئے اس دورے کی دعوت یونین کونسل سٹی ون بنوں سے جمعیت علماء اسلام کے ڈسٹرکٹ ممبر ملک حشمت علی خان ٬ تحصیل ممبر حکمزاد خان ٬ آل کونسلرز اتحاد بنوں کے صدر محمد عثمان علی خان ٬ وفاقی وزیر اکرم خان درانی کے دست راست ٬ بنوں شہر کے پیر پگاڑہ اور بنوں کے مشہور ٹھیکیدار ملک آصف دلاور منڈان نے دیا تھا اس دورے میں لینڈ انسپکٹر ٹو ملک طارق خان سینٹری سٹاف کے سپروائزر ولی آیاز خان ٬ بلڈنگ انسپکٹر عمر حیات خان ٬ ناظم حاجی محمد اسماعیل خان ٬ انجینئر حاجی امتیاز خان ٬ انجینئر نور زیب خان اور دیگر آفسران عمائدین علاقہ بھی موجود تھے مال منڈی گندگی سے بھری نالے کو دیکھ کر تحصیل ناظم اعلیٰ انجینئر ملک احسان خان نے سختی سے نوٹس لیا اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ ممبر ملک خشمت علی خان نے مختلف علاقوں میں صفائی ٬ ناجائز تجاوزات ٬ مال منڈی میں تہہ بازاری کے نام پر قبضہ گروپ کی نشاندہی کی آل کونسلر ز اتحاد بنوں کے صدر محمد عثمان علی خان ٬ ملک آصف دلاور منڈان نے بنوں شہر میں محلہ عابد عقیل ٬ محلہ ستار ٬ محلہ قادر بابا ٬ محلہ حبیب اللہ ٬ محلہ باز محمد ٬ محلہ منشیان ٬ محلہ آبکاری ٬ محلہ ریلوے روڈ ٬ محلہ چائے بازار٬محلہ گردانلی اور دیگر علاقوں میں کنڈرات گلیاں ٬ تبادہ شدہ نالیاں ٬ گندگی سے بھرے نالیوں کی نشاندہی کی تحصیل ناظم اعلیٰ انجینئر ملک احسان خان نے صبح 9بجے سے لیکر دن 12بجے تک مختلف علاقوں کا دورہ کرکے بنوں شہر کے عوام کے دل جیت لئے دن 11بجے محلہ منشیان میں نو تعمیر شدہ پل کا افتتاح کیا اور محلہ منشیان ٬ محلہ قادر بابا ٬ محلہ ستار کی گلیوں کی از سر نو تعمیر کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ انشاء اللہ بنوں شہر میں اس طرح کے دورے کا سلسلہ جاری رہیگا بنوں شہر کو صاف ستھرا کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائینگے بنوں شہر سے ناجائز تجاوزات کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا اور کسی کو بھی غیر آئینی اور غیر قانونی قبضے کی اجازت نہیں دی جائے گی انہوں نے میڈیا کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ سینٹری سٹاف کے ذمہ داروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائیگا اور وقتاً فوقتاً بنوں شہر میں صفائی کا جائزہ لیاجائیگا انہوں نے تاجر برادری اور دکانداروں پر زور دیا کہ وہ ناجائز تجاوزات ازخود ہٹائیں ورنہ منگل سے بنوں شہر میں ناجائز تجاوزات کے خلاف گرینڈ اپریشن شروع کیا جائیگا اور کسی کے ساتھ نرمی وغیرہ نہیں کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :