ضلع کونسل بنوںکا 5ارب85کروڑ92لاکھ سے زائد کا بجٹ 2016-17 بھاری اکثریت سے منظور

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 17:44

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2016ء) ضلع کونسل بنوں کے 5ارب85کروڑ92لاکھ 9ہزار369روپے برائے سال 2016-17 ضلعی بجٹ بھاری اکثریت سے منظور ۔ پاکستان تحریک انصاف کے ڈسٹرکٹ ممبران نے اپوزیشن لیڈر ملک گل باز خان کی قیادت میں واک آئوٹ کیا۔ ضلع کونسل بنوں کا بجٹ اجلاس میں سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔ اسسٹنٹ کمشنر بنوں محمد فواد خان ٬ ڈی ایس پی طاہر شاہ٬ ایس ایچ او سٹی سعد اللہ خان ٬ ایس ایچ او کینٹ راشد خان ٬ بنوں پولیس لائن کے آرآئی اور بھاری پولیس نفری بھی ڈسٹرکٹ اسمبلی بنوں میں موجود تھے۔

بجٹ اجلاس شروع ہونے سے پہلے جمعیت علماء اسلام کے ڈسٹرکٹ ممبر ولی آیاز خان ایڈوکیٹ نے پشاور ہائی کورٹ کی طرف سے 3کروڑ77لاکھ روپے پر پاکستا ن تحریک انصاف کی طرف سے سٹے آرڈر پر قانونی نقطہ نظر پیش کرتے ہوئے اسمبلی میں قرارداد پیش کی کہ موجودہ بجٹ سے 3کروڑ77لاکھ روپے ہائی کورٹ کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے ان کو بجٹ سے خارج تصور کیا جائے۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف کے اپوزیشن لیڈر ملک گل باز خان نے وًلی آیاز ایڈوکیٹ کے اس تجویز کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ پاس کرنے میں قانونی پیچیدگیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے مشکوک بنایا جا رہا ہے۔ جمعیت علماء اسلام کے ڈسٹرکٹ ممبر اور ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین ملک شکیل خان ٬ پی پی پی کے ڈسٹرکٹ ممبر امیر صاحب نے بھی اپنی اپنی تجاویز پیش کیں۔

اجلاس ختمی وقت سے ایک گھنٹہ تاخیرسے شروع ہوا۔ اجلاس کی صدارت ضلعی نائب ناظم اعلیٰ پیر منیر شاہ نے کی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بنوں محمد فواد خان ٬ اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلدیات ٬ سیکرٹری کونسل عبدالحسین شاہ٬ فرزند علی شاہ٬ اکائونٹ برانچ کے ڈسٹرکٹ اکائونٹ آفیسر ثمر گل ٬ فنانس ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین اور ڈسٹرکٹ ممبر ملک شیر علی باز خان٬ جمعیت علماء اسلام ٬ پی پی پی ٬ اے این پی کے ساتھ 42ممبران سے ضلعی بجٹ پاس کیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے واک آئوٹ کے دوران اے این پی کے ڈسڑکٹ ممبر ملک شیروز خان نے بھی بجٹ پاس کرنے میں جمعیت علماء اسلام کا ساتھ دیا۔ بجٹ پاس ہوتے ہی جمعیت علماء اسلام اور ان کے اتحادی ڈسٹرکٹ ممبران نے ڈیسک بجا کر خوشی کا اظہار کی اور ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے رہے ۔ ضلعی ناظم اعلیٰ ملک عرفان خان دُرانی نے اس موقع پر میڈیا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اًب انشاء اللہ ضلع بنوں میں ترقی اور خوشحالی کا دًور شروع ہو گا۔

انہوں نے اس پر اللہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کیا کہ جمعیت علماء اسلام اور ان کے اتحادیوں نے 2016-17کا دوسرا بجٹ اجلاس بھاری اکثریت سے منظور کرکے یہ ثابت کر دیا کہ اللہ کی زمین پر اللہ کا نظام چاہنے والے مذہبی جماعت بنوں میں ترقی چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ میں ضلع کونسل ٬ ڈسٹرکٹ اسمبلی بنوں چلانے کے لئے تمام ممبران کا ساتھ دوں گا۔ انہوں نے مخالفین کو دعوت دی کہ وہ آ کر خوشحالی اور ترقی کا ساتھ دیں۔

انہوں نے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے 3کروڑ77لاکھ روپے بجٹ سے نکال دیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے خواتین ممبر نادیہ خان نے بار بار اسمبلی میں شور مچایا اور خواتین ممبران پر اعتراضات کرتے رہے لیکن جب خواتین کی شناخت کی گئی تو پی ٹی آئی کی ایک خاتون ممبر اجلاس میں نہیں آئی تھی اور نادیہ خان نے تسلیم کیا کہ وہ خاتون بیماری کی وجہ سے اجلاس میں شرکت نہ کر سکیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے ڈسٹرکٹ ممبران کی تعداد کم تھی جبکہ جمعیت علماء اسلام اور اُن کے اتحادیوں بشمول اے این پی کے ملک شیروز خان اور ملک دِلنواز خان کے ساتھ 42ووٹوں سے اجلاس پاس کیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے ممبران نے اسمبلی سے واک آئوٹ کرنے کے بعد باہر میڈیا کے ساتھ گفتگو کی اور بجٹ کو خود ساختہ ٬ غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :