تعلیم ہی سے پسماندگی اور غر بت کا خا تمہ کر سکتے ہیں٬ محسود قو م دنیا میں غیرت مند ٬ با شعور محنت کش قوم ہے بد قسمتی سے بین الاقوامی سا زش کے تحت ان کے ہا تھ میں قلم کی جگہ بندوق دے دی گئی

صو بائی وزیر ما ل علی امین خان گنڈہ پور کا محسو دویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ٹیلنٹ ایوارڈکی تقریب سے خطاب

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 17:44

ڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2016ء) صو بائی وزیر ما ل علی امین خان گنڈہ پور نے کہا کہ تعلیم ہی سے پسماندگی اور غر بت کا خا تمہ کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ محسود قو م دنیا میں غیرت مند ٬ با شعور محنت کش قوم ہے بد قسمتی سے بین الاقوامی سا زش کے تحت ان کے ہا تھ میں قلم کی جگہ بندوق دے دی گئی۔

(جاری ہے)

محسو دویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ٹیلنٹ ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محسود قوم کے اس اقدام سے لو گو ں میں تعلیم حاصل کر نے کا شوق پیدا ہوگا اور حکومت ضر ب عزب آپریشن کی کامیابی کے بعد بحالی کا کام تیزی سے کر رہی ہے اور آنیوالی نسل ایک خو شحا ل اور پر امن پاکستان دیکھ سکے گی تقریب سے محسود ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئر مین (ریٹائر) ایڈیشنل آئی جی پی رحمت اللہ خان محسود نے کہا ہے کہ محسود قو م نے دنیا بھر میں تعلیم کے لئے لحاظ سے اپنا نام پیدا کیا اور آج بھی تعلیمی قابلیت ہی کی وجہ سے بڑی بڑی اہم پوسٹوں پر تعینات ہیں اور احسن طریقے سے اپنی ذمہ داریا ں نبھا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمیں افسوس ہے کہ محسود قوم کو دنیا میں غلط انداز میں پیش کیا گیا ملک اور قوم کیلئے محسود قوم کی قر با نیا ں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات پر خوشی ہے کہ ہم نے اب تک 700 سو سے زیا دہ طلبہ کو میرٹ پر سکالر شپ دیئے انہوں نے کہا کہ ہم نے پرائیویٹ سکولو ں کے طلبہ کی حو صلہ افزائی کے لئے ان کو اس ٹیلنٹ ایوارڈ میں شامل کیا انہوںنے کہا کہ میں آج فخر سے کہہ سکتا ہو ں کہ آج کی اس تقریب میں ہماری قوم کے تمام محسود قوم کے مشران اور سردار موجود ہیں اور ان کی موجو دگی میں 20 طلبہ کو شیلڈز ٬ سکالر شپ ٬ دیئے گئے جبکہ ٹاپ کرنے والے پانچ طلبہ کو لیپ ٹاپ دیئے گئے اسی طر ح فرسٹ پوزیشن حاصل کر نے والے طلبہ میں صو بائی وزیر مال علی امین خان گنڈہ پور کی طر ف سے تین موٹر سائیکل انعام میں دیئے گئے تقریب میں ایو ب گل محسود نے کہا کہ اس خطے میں اسلام کے پر چار امن کے فروغ اور انگریز سے آزادی دلانے میں بنیادی کردار ادا کر نے والے فقیر اے پی ٬ ملا پوندہ جیسے اعظیم کر دار محسود قوم سے تعلق رکھتے تھے جن پر محسود قوم آج بھی فخر کرتی ہے محسود ویلفیئر کے تحت ٹیلنٹ ایوارڈ کی یہ ہماری تیسری تقریب ہے انہوں نے انکم ٹیکس کمشنر محمد عرفان خان محسود کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے تعلیم کی تر قی کے لئے خصوصی طور پر ایک کروڑر وپے کا چند ہ اکھٹا کرکے محسود ویلفیئر ایسوسی ایشن کو دیا ایو ب گل محسود نے کہا کہ میں پوری قو م کو اس کار خیر میں شامل ہونے کی دعوت دیتا ہو ں انہوں نے کہا کہ اگر اسی جذبے سے ہماری قوم کے سردارو مشران تعلیمی میدان میں طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتے رہے تو پوری دنیا میں محسود قوم تر قی یافتہ قوم کہلائیگی اس موقع پر ایو ب گل محسود نے مہمان خصوصی صوبائی وزیر مال کو لنگی پہنائی روشان خان محسود نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض انجام دیئے تقر یب سے خطا ب کر تے ہوئے غنی گل محسود نے کہا کہ ٹیلنٹ ایوارڈ کی تقر یب سے پور ی قوم کے بچے تعلیمی حاصل کر نے کیلئے سکولوں کا رخ کرینگے انہوں کہا کہ جنوبی وزیر ستا ن میں اس وقت سکول میں طلبہ کی تعداد پچاس سے بڑھ کر 200ہو گئی ہے انہوں نے کہا کہ ہماری قوم کو جذباتی نعروں سے دھوکا دیا گیا اور جان بوجھ کر تعلیم سے دور رکھا گیا ہماری کوشش ہے کہ ہم اپنے علاقے کو جنت کا گہوارا بنا دیں جہالت کے خلاف جہاد کریں لوگ سیر و تفریح کیلئے ہمارے علاقے کا رخ کریں اور ایک تر قی یافتہ قوم کہلائے ٹیلنٹ ایوارڈ کی تقریب سے معصوم طالبہ نیلو فر بر٬ کی نے بھی خطا ب کیا طالبعلم شاہ حسن محسود کو پیر عظمت شا ہ محمد جنید کو عرفان محسود اور سمیع اللہ شاہ کو چیئر مین رحمت اللہ اور محمد الیا س کو صوبائی وزیر علی امین نے خصوصی شیلڈ اور سکالر شپ کی رقم دی تقریب کے اختتام پر انہوں نے وفاقی حکومت اور پاک فو ج کا شکریہ ادا کیا انکی مدد سے آج ہمارے علاقے میں امن قائم ہو چکا ہے اور اب محسود قوم کا ہر شخص اپنے علاقے اور ملک کی تعمیر و تر قی میں اپنا کر دار جاری رکھیں گے

متعلقہ عنوان :