ہنگو ٬لشفاف عدالتی نظام کے تحت انصاف کی فوری فراہمی اولین ترجیح ہی, چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ

عدالتی نظام کو مزید موثر بنانے کیلئے اقدامات اٹھارہے ہیں ,جوڈیشل کمپلیکس کے افتتاحی تقریب سے خطاب

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 17:31

ہنگو۔22اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2016ء) چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ مظہر عالم میاں خیل نے کہا ہے کہ شفاف عدالتی نظام کے تحت انصاف کی فوری فراہمی اولین ترجیح ہے٬عدالتی نظام کو مذید موثر بنانے کیلئے اقدامات اٹھارہے ہیں٬خیبر پختونخواہ میں مزید 103 سول ججز کی تعیناتی کے احکامات جاری کئے جائیں گے جس سے عدالتی نظام میں بہتری آئی گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کے روز ہنگو جوڈیشل کمپلیکس کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ضلع ہنگو کے ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج سمیت تمام ججز صاحبان٬ضلعی اور پو لیٹکل انتظامیہ کے افسران٬وکلاء برادری اور علاقہ معزیزین بھی موجود تھے۔ مظہرعالم میاں خیل نے کہا کہ فنڈز کی کمی کے باعث بعض اضلاع میں عدالتی امور چلانے میں مسائل کا سامنا رہامگر اب پشاور ہائیکورٹ کو مالی خود مختاری ملنے سے عدالتی نظام میں بہتری لانے کیلئے تمام اضلاع میں جوڈیشل کمپلیکس تعمیر کرائیں جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہنگو میں فیملی کورٹ کے قیام کے تحت فی میل جج کی تعیناتی سمیت انسداد دہشت گردی کورٹ کے قیام کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں گے جو کہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ظلم اور ناانصافی کا راستہ روکنے کیلئے عدالتوں کا قیام عمل میں لایا گیااور عدلیہ انصاف فراہمی کو ہر صورت یقینی بنانے کو ترجیح سمجھتی ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ لائبریری کتب اور ڈیجیٹل لا ئبریری سیٹ اپ مکمل ہو نے پر صوبے کے تمام اضلاع کو جدید ڈیجیٹل لائبریری نظام کے تحت آپس میں جوڑ ا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پبلک سروس کمیشن کے تحت کا میاب 103 ججز کے صوبے کے مختلف اضلاع میں تعیناتی جلد عمل میں لائی جائے گی جس سے عدالتی نظام میں مزید بہتری آئے گی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہنگونے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ مظہر عالم میاں خیل کی عدلیہ کیلئے مثالی خدمات کو سراہتے ہوئے کیا کہ ان کی کوششوں سے ہنگو میں 13 سال سے التوء کا شکار جوڈیشل کمپلیکس کے آغاز کے ساتھ ہنگو دیگر اضلاع میں ججز کی کمی کا مسئلہ حل ہو نے سمیت صوبے بھر میں کر پشن کا خاتمہ ممکن ہو ا۔اور کے پی کے میں عدالتی نظام میں نماں بہتری آئی دریں اثناء ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ہنگو کے صدر حسن خان ایڈوکیٹ نے سپا نامہ پیش کر تے ہو ئے چیف جسٹس کو مسائل سے آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :