سیکولر نظام سے نہیں ٬نظام مصطفیٰ ﷺ ہی سے تمام مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے‘ اشرف آصف جلالی

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 17:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2016ء) تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ کے سربراہ او ر تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا ہے کہ غلبہ دین کے لیے ان تھک اور مسلسل جدوجہد کرتے رہنے کا نام حسینیت ہے وقت کے کربلاؤں میں کلمہ حق پر ڈٹ جانے والے حسینی مشن پر ہیں۔

(جاری ہے)

بیگم کوٹ میںسنی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اصلاح نظام اور عظمت اسلام کے لیے یزیدی ٹولے سے ٹکرائے ۔

آل رسول ﷺ اور اصحاب رسول ﷺ کی لازوال قربانیوں سے نور اسلام ہم تک پہنچا ۔ہم ان کے احسانات کا کبھی بدلہ نہیں چکا سکتے ۔انہیں نفوس قدسیہ کی سیرت و کردار کی روشنی میں ہم اپنے مستقبل کی راہیں تلاش کر سکتے ہیں سیکولر نظام سے نہیں بلکہ نظام مصطفیٰ ﷺ ہی سے تمام مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے ہمارے روشن مستقبل کی تعمیر کا راز ہمارے شاندار ماضی میں موجود ہے۔