بھانت بھانت کی بولیاں بولنے والوں کو پہلے اپنے گریبانوں میں جھانکنا چاہیے٬آزاد علی تبسم

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 17:24

لاہور۔22 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2016ء)پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم پہلے دھرنا دینے والوں کا حشردیکھ چکی ہے ٬ اب دوبارہ عوام سے مذاق کرنے والے ناکام ہوں گے٬ بھانت بھانت کی بولیاں بولنے٬ دوسروں پر الزامات لگانے او رملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو پہلے اپنے گریبانوں میں جھانکنا چاہیے٬ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کس منہ کے ساتھ احتساب کی بات کرتے ہیں جب ان کے دائیں قرضہ معاف کرانے والے جہانگیر ترین اور بائیں غریبوں کی زمینوں پر قبضہ کرنیوالے علیم خان کھڑے ہوتے ہیں٬ موجودہ حکومت عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرے گی اور لوڈشیڈنگ سمیت تمام مسائل پر قابو پاکر 2018میں قوم کے سامنے سرخرو ہوںگے٬عزت دوسروں پر الزام تراشیوں سے نہیں بلکہ عوام کی خدمت کرنے سے حاصل ہوتی ہے اور دوسروں پر بہتان لگانے والے پی ٹی آئی کی حکومت رکھنے والے صوبے خیبر پختونخوا میں ایک بھی وعدہ پورا نہیں کرسکے٬انہوں نے کہاکہ میاں نوازشریف کی سیاست مخلوق خدا کی خدمت ہے اور موجودہ کامیابی میا ںنوازشریف کی نہیں بلکہ پاکستانیوں کی کامیابی ہے۔