شہروں کو بند کرنا غیرجمہوری اورغیرآئینی اقدام ہے٬ قمرالزمان کائرہ

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 17:24

ملتان۔22 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء قمرالزمان کائرہ نے کہاہے کہ شہروں کو بند کرنا غیرجمہوری اور غیرآئینی اقدام ہے جس کے لیے ہماری جماعت کسی کاساتھ نہیں دے گی٬احتجاج کرنا اپوزیشن جماعتوں کا جمہوری اور آئینی حق ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز انہوں نے پریس کلب ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ہر غیرجمہوری اقدام کی نہ صرف مذمت کی ہے بلکہ مخالفت بھی کی ہے٬انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی نے پانامہ ایشو پر جائزمطالبات منوانے کے لیے تمام اپوزیشن کوساتھ لیکر چلنے کی کوشش کی لیکن پاکستان تحریک انصاف نے مشترکہ اپوزیشن چھوڑ کر اپنا راستہ لیا٬انہوںنے کہاکہ وزیراعظم کی جانب سے پانامہ کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ میں سماعت شروع ہونے کا خیرمقدم کرنا اچھی بات ہے جبکہ اپوزیشن کایہ مطالبہ ہے کہ تحقیقات سپریم کورٹ کے ججز پر مشتمل ایک کمیشن کے ذریعے ہونی چاہیں٬2018ء میں آنے والے الیکشن کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ حکومت اوراپوزیشن نے مل کر الیکشن کمیشن کو آزاد بنایا ہے اور اب آنے والے الیکشن کے لیے آزادانہ اور منصفانہ کی امید کرنی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :