کاشتکاروں کو جدید ٹیکنالوجی سے آگاہی کی فراہمی سے گندم کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ممکن ہوگا٬شفقت حسین

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 17:24

ملتان۔22 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر گندم کی پیداوار میں اضافہ کیلئے پنجاب کی23ہزار 8 سو 90 گائوں میں 1 لاکھ سے زائد تھیلوں کی تقسیم کا عمل جاری ہے۔

(جاری ہے)

یہ بات ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت شفقت حسین بھٹی نے گندم کی پیداواری ٹیکنالوجی کے سلسلہ میں منعقدہ ریفریشر کورس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی ٬ اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسرز زراعت (توسیع)٬ ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسرز زراعت (توسیع) ٬ زراعت آفیسران (توسیع) ملتان٬ خانیوال٬ پاکپتن٬ وہاڑی اور لودھراں سمیت ٬ ماہر گندم ڈاکٹر منظور حسین٬ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زرعی اطلاعات ملتان نوید عصمت کاہلوں اور ڈپٹی ڈائریکٹر اڈاپٹیو ریسرچ وہاڑی ڈاکٹر کاشف ندیم بھٹہ نے شرکت کی٬شفقت حسین بھٹی نے کہا کہ جدید پیداواری ٹیکنالوجی سے کاشتکاروں کو آگاہی کی فراہمی سے گندم کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ممکن ہوگا٬ ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت (توسیع) ملتان چوہدری نصیر احمد نے کہا کہ ضلع میںگندم کی کاشت کا ہدف 4لاکھ 62ہزار ایکڑ رکھا گیا ہے٬ انہوں نے ریفریشر کورس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ زراعت پنجاب کی طرف سے 30کروڑ روپے کی لاگت سے کنگی کی بیماری سے محفوظ گندم کی فی ایکڑ زیادہ پیداواری صلاحیت کی حامل منظور شدہ اقسام اجالا 2016 کے 42 ہزار٬ گلیکسی 2013 کی30 ہزار٬ فیصل آباد 2008 کے 20 ہزار٬ پنجاب 2011 کے 5 ہزار٬ آس 2011 کے 1500 اور پاکستان 2013 کے 500 تھیلے کاشتکاروں میں قرعہ اندازی کے ذریعے مفت فراہم کیے جا رہے ہیں٬ انہوں نے کہا کہ فارمرز ٹریننگ پروگرام میں گندم کی پیداواری ٹیکنالوجی کے بارے میں کاشتکاروں کو تفصیلاً آگاہی دی جارہی ہے اور اس سلسلہ میں لٹریچر کی کاپیاں بھی ٹریننگ کے شرکاء میں تقسیم کی جارہی ہیں٬ اس موقع پر ڈاکٹر منظور حسین ماہر گندم نے اقسام اور وقت کاشت کے بارے میں لیکچر دیا٬ ڈاکٹر کاشف ندیم بھٹہ نے گندم کی بیماریاں اور کیڑوں کے بارے میں ریفریشر شرکاء کو لیکچر دیا٬ ریفریشر کورس میں دیگر ماہرین نے گندم کی کاشت سے لے کر برداشت تک تمام مراحل کے بارے میں تفصیلاً لیکچرز دئیے۔

متعلقہ عنوان :