ٹی بی پیشنٹ ویلفیئر کونسل کے زیر اہتمام ایک روزہ فری آئی کیمپ کا انعقاد

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 17:24

سرگودھا۔22 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2016ء)ٹی بی پیشنٹ ویلفیئر کونسل کے زیر اہتمام ٹی بی ہسپتال سلانوالی روڈ پر ایک روزہ فری آئی کیمپ کا انعقاد کیاگیا ٬ ای ڈی او کمیونٹی ڈویلپمنٹ ناصر محمود چیمہ ‘ ڈسٹرکٹ آفیسر نعیم وڑائچ ‘ میڈیم نادیہ ‘ عرفان بٹ او رپروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ عاشق نے کیمپ میں شرکت کی٬کیمپ میں ماہر ڈاکٹروں نے تقریبا چار سو کے قریب مریضوں کامفت طبی معائنہ او رادویات فراہم کرنے کے علاوہ پندرہ مریضوں کے آپریشن بھی کئے ۔