پنجاب حکومت معذور افراد کو معاشرے کامفید شہری بنانے کیلئے پرعزم ہے٬عبدالرزاق ڈھلوں

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 17:24

سرگودھا۔22 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2016ء) ممبر صوبائی اسمبلی عبدالرزاق ڈھلوں نے کہاہے کہ حکومت پنجاب معذور افراد کو معاشرے کامفید شہری بنانے کیلئے پرعزم ہے یہی وجہ ہے کہ خصوصی افراد کیلئے جتنی اصلاحات او راقدامات موجودہ حکومت نے کئے ہیں اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی ۔

(جاری ہے)

وہ آواز او رجوابدہی پروگرام کے زیر اہتمام خصوصی افراد کیلئے منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کررہے تھے٬ انہوں نے سرکاری ملازمتوں میں ترجیحی بنیادوں پر معذور افراد کو کوٹہ کے تحت بھرتی کیاجارہاہے ٬ اس طرح سرکاری دفاتر ہسپتالوں او رپبلک مقامات پر خصوصی افراد کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں٬ کچہری میں شریک معذور افراد نے صحت ‘ تعلیم او رمعاشی ومعاشرتی زندگی سے متعلق تمام مسائل کی نشاندہی اور ممکنہ حل او رتجاویز پیش کی گئیں٬ ان مطالبات میں ہسپتالوں میں معذور افراد کیلئے الگ ایمر جنسی کی سروس ‘ علیحدہ کا$نٹر ‘ پبلک جگہوں پر علیحدہ محفوظ پارکنگ کاانتظام کیاجائے ٬ اس موقع پر ڈسٹرکٹ سوشل آفیسر فیض نعیم نے حکومت کی اصلاحات کے بارے بتایا ٬محکمہ پولیس نے ٹریفک قوانین میں معذور افراد کے احترام او رآلات کی جانکاری کی مہم شروع کرنے کا وعدہ کیا ٬ اس موقع پر میڈم ثوبیہ میر زمان ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر نے آواز کے پانچ سالہ مقاصد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم معاشرے کو بلا تفریق بہتر بنانے کی تحریک شروع کریں۔

متعلقہ عنوان :