کراچی ٬رواں ماہ729 افراد بندوق کی نوک پر موبائل فون سے محروم کردئے گئے

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 17:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2016ء) کراچی شہر میں اسٹریٹ کرائم کا پارہ ہائی ہے رواں ماہ میں شہر قائد سی1062موبائل فون چوری ہوئے جبکہ 729 افراد بندوق کی نوک پر موبائل فون سے محروم کردئے گئے۔

(جاری ہے)

سی پی ایل سی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں یکم کتوبر سے 21 اکتوبر تک 23 افراد ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنے٬ جبکہ شہر میں 21 اکتوبر تک بھتہ خوری کی 6 اور اغوا برائے برائے تاوان کی ایک واردات رپورٹ ہوئی۔عروس البلاد میں 1062 افراد کے موبائل فون چوری ہوئے٬729 موبائل فون چھینے گئے جبکہ 1397 موٹر سائیکلیں چوری ہوئیں٬ 112 گن پوائنٹ پر چھینی گئیں۔ شہر میں 72 گاڑیاں چوری ہوئیں اور 8 گن پوائنٹ پر چھینی گئیں۔

متعلقہ عنوان :