ہرنائی کے علاقہ کچی نہ میںموبائل فون کے ٹاور کو نامعلوم دہشت گردوں نے دھماکے خیز مواد سے تباہ کر دیا

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 17:14

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2016ء) ہرنائی کے علاقے کچی نہ میں نصب موبائل فون کے ٹاور کو نامعلوم دہشت گردوں نے دھماکے خیز مواد سے تباہ کر دیا٬ دھماکاخیز مواد ٹاور کے اندر نصب کیا گیا تھا٬ دھماکے سے شہر لرز اٹھا۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ٬ دھماکے میں 5 سے 8 کلو بارود استعمال کیا گیا٬ ٹاور تباہ ہونے سے علاقے میں موبائل فون سروس معطل ہو گئی ہے٬ پولیس نے علاقے کو گہرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔